The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوامی تحریک ضلع سکھر کی جانب سے سندھ کی تقسیم اورسندھ دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

13

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) عوامی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام خواتین و مرد کارکنان کی کثیر تعداد نے سندھ کی تقسیم ،کراچی کمیٹی،زمینوں قبضوں ،سندھ کے پانی پر ڈاکہ،سندھ میں غیر متعلقہ افراد کی آبادکاری ،جعلی ڈومسائیل اجراء کے خلاف محمد بن قاسم پارک سکھر سے پریس کلب تک زیر قیادت نور احمد کاتیار،حاکم علی جتوئی، سیماکلوڑ ،ریحانہ بلوچ،حنا بلوچ ،مہران سندھی،زوالفقار و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے مذمتی بینرز اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین نے سندھ دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور سندھ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے کراچی کمیٹی اور سندھ دشمن سازش کسی صورت منظور نہیں ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے ،سندھ کے حصہ کا پانی چوری کیا جارہا ہے ، غیر متعلقہ افراد کو جعلی ڈومیسائل جاری کرکے نوکریاں فراہم اور آبادکاری کی جارہی ہے ، سندھ کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکے مارے جارہے ہیں عوامی تحریک سندھ دشمن منصوبوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ سندھ کے حقوق پر جاری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہونے دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More