The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمر میمن اور ڈاکٹر اسماعیل آئی ایم او کی دو کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر

10

پیر ستمبر
22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن(آئی ایم او)نے تنظیم کی دو اہم میڈیا اور ثالثی کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔آئی ایم او کے جنرل سیکرٹری طیب موسانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق میڈیا کمیٹی کے چیئر مین عمر میمن اور مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اسماعیل ہارونانی مقرر کئے گئے ہیں۔اعلامیئے میں دونوں کمیٹیوں کے دیگر ممبران کی بھی تقرری کی گئی ہے جن میں قدوس نورانی، عرفان ادریس، یوسف چماڈیا اور فیصل بھیسانیا میڈیا کمیٹی جبکہ آصف مجید پاناوالا، نقیب نورانی، جاوید کریم، فیصل پردیسی، عثمان مٹھوانی اور سلیم سانڈھا ثالثی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔اس موقع پر میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عمر میمن اور ثالثی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل ہارونانی نے آئی ایم او کے بانی عبداللہ جانو حسن، صدر سلیم اے اے کریم، جنرل سیکریٹری طیب موسانی سمیت تمام عہدیداران اور بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تنظیم نے جو ذمے داریاں دی ہیں وہ ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئی ایم او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر دنیا بھر کے میمن تیزی سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ دونوں کمیٹیوں کے چیئرمینز نے مزید کہا کہ جس برق رفتاری سے آئی ایم او کے ممبران کی تعداد بڑھ رہی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔اس وقت ممبران کی تعداد کے لحاظ سے آئی ایم او، میمنوں کی سب سے بڑی تنظیم بن کر ابھری ہے۔ میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عمر میمن نے کہا کہ وہ میڈیا کے حوالے سے آئی ایم او کے مرکزی رہنماں اور کمیٹی ممبران کی مشاورت سے جلد میڈیا پالیسی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More