The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران نیازی کوہم پر مسلط کیا گیا،وہ سلیکٹڈ تھے اور ہیں ،علامہ راشد محمود سومرو … بلاول بھٹوکے سندھ کے آفت زدہ علاقوں کے دورے کے باوجود متاثرین کوریلیف نہیں مل سکا،رہنما … مزید

3

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرونے کہا ہے کہ عمران نیازی کوہم پر مسلط کیا گیا،وہ سلیکیڈ تھے اور ہیں۔ سندھ حکومت نااہل ہے بلاول بھٹوکے سندھ کے آفت زدہ علاقوں کے دورے کے باوجود متاثرین کوریلیف نہیں مل سکاہے ۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ اسرائیل کوکسی صورت میں تسلیم نہیں کرنے دیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ راشد سومرو نے کہا کہ سندھ میں بارش زدگان کی مددکے حوالے سے سندھ حکومت وفاق پر ذمہ داری اوروفاق سندھ حکومت پرڈال کراپنی نااہلی چھپارہی ہے سانحہ موٹروے کے متعلق جواب دیتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرونے کہاکہ سانحہ موٹر وے پر وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب اورسی سی او پنجاب کوفوری طور مستعفی ہوناچاہیے علامہ راشد محمود سومرونے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ایک بارپھرآزادی مارچ کرنے جاری ہے “25”اکتوبرکو کوئٹہ میں”29″اکتوبرکو کراچی میں اور”29″نومبرکولاڑکانہ میں ملین مارچ کررہی ہے موجودہ حکمرانوں سے اب قوم چھٹکاراچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمودمحمودسومرونے کہا کہ گذشتہ سترسال سے اسلام کے نام پر معروض وجود میں آنے والی مملکت میں آج تک اسلامی قوانین کو نافذ نہیں کیا جاسکا قوم کو دھوکہ اور فریب دیا گیا ، ملک پر استحصالی قوتیں مسلط ہیں ہر پانچ سال بعد جمہوریت کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے مگر حکمران وہی بنائے جاتے ہیں جو عالمی ایجنڈے پر کام کیلئے راضی ہوسکیں ۔مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر کہا تھا کہ قرضہ نہیں لیں گے لیکن مسلسل کشکول لیکر ملک کو اتنا مقروض کردیاگیا کہ عوام ستر سال کے قرضے بھول چکی حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ،لیکن دو سال میں ان نااہل حکمرانوں نے 25 لاکھ سے زائد برسر روزگار لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔قیام پاکستان سے لیکر اب تک سندھ کے عوام نے باقی صوبوں سے بڑھ کر پورے پاکستان کی مہمان نوازی کی ہے پیار محبت ، بھائی چارگی اور امن کا فروغ ہماری خمیر کا حصہ اور آباؤ اجداد کا ورثہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More