The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی، مریم اور نگزیب … فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

25


Live Updates

فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ اکتوبر
20:43

عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی تقریر قابل ترس تھی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی تقریر سے ثابت ہو گیا کہ اٴْن کی دم پر پاؤں آگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی ،عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ مہنگائی ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے تسلیم کیا ان کی نالائقی کی وجہ آٹا اور چینی مہنگا ہوا ،فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں، عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کمزور کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے ،عمران صاحب بائیس سال سے کہہ رہے ہیں کہ فوج مداخلت کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے ،آج پھر ثابت ہو گیا کہ عمران صاحب کو معیشت کی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی سے تکلیف نہیں،نوازشریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی وی پر دکھائیں ۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More