The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران صاحب نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کر دی ہے، مریم اور نگزیب کا وزیراعظم کو گھبرانانہیں کا مشورہ … عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں … مزید

11

Live Updates

عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

اتوار اکتوبر
16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو گھبرانا نہیں ’’ کا مشورہ‘‘ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کر دی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے گھبرانا نہیں ،کراچی کی ریلی دیکھنے کے بعد اللہ تعالٰی سے دعا ہیکہ عمران صاحب کو ظرف اور صبر دے،عمران صاحب عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ اور آپ کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کو صبح دوپہر شام رات یاد کریں ، عوام کی فکر کا بیڑا ہم نے اٴْٹھا لیا ہے،عمران صاحب اب پتہ چلا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، الحمدللّٰہ ، ہن سمجھ لگی جے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ووٹ چوری کر کے مسلط ہوں تو عوام کا ردِ عمل دیکھیں،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان روزانہ رونے کی عادت ڈال لیں کیونکہ اب ہر روز آپ کو روناپڑے گا ،دو بچوں نے ’’انکل‘‘اور ان کی کرائے کی ٹیم کی دوڑیں لگوا دی ہیں ،پی ڈی ایم کے ایک جلسے نے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پاگل کردیا ہے ،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور غربت کا توڑ ملک میں نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More