The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اورحکومت کا قیام ہمارا خواب ہے‘توقیر احمد میر

1

بدھ ستمبر
14:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) تحریک انصاف لبیرونگ کے ضلعی صدر توقیر احمد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اورحکومت کا قیام ہمارا خواب ہے ،آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ،اورخدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر عمران خان کے کے عظیم مشن کو آگے بڑھائیں گے ،پاکستان میں کرپٹ ،بددیانت اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے اپنے انجام تک پہنچ چکے ، اب آزادکشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کی باری ہے ،بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کرپشن اوربدعنوانی سے پاک وشفاف حکومت قائم ہوگی ،انہوںنے کہا کہ گزشتہ ادوار میں میرٹ کی پامالی ،بددیانتی نے اپنی مثالیں قائم کیں ،اور بے روزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ،پی ٹی آئی کی حکومت میں میرٹ کی بالادستی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More