The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران خان کے نوٹس لینے کے اعلان کے بعداب تک آٹا ،چینی مافیا نے قیمتوں میں مزید 5روپے اضافہ کردیا‘ جواد احمد … قیام پاکستان کے بعد 2018ء تک آٹا کی قیمت 35روپے تک پہنچی ، … مزید

21

قیام پاکستان کے بعد 2018ء تک آٹا کی قیمت 35روپے تک پہنچی ، دو سالوں میں اسے 88روپے تک پہنچا دیا گیا

ہفتہ اکتوبر
16:32

عمران خان کے نوٹس لینے کے اعلان کے بعداب تک آٹا ،چینی مافیا نے قیمتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہنگائی کے خلاف نوٹس لینے کے اعلان کے بعدپہلے ہفتے اب تک آٹا ،چینی مافیا نے آٹا مزید 5روپے اور روٹی کی قیمت میں 2روپے تک کا اضافہ کرکے عوام کو تبدیلی کی جانب گامزن کردیا ہے،قیام پاکستان کے بعد 2018ء تک آٹا کی قیمت 35روپے تک پہنچی جبکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی دو سالہ کار کردگی نے اسے 88روپے تک پہنچا دیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں، گیس اور بجلی کے بل ادا کرنا لوگوں کے بس میں نہیں رہا حتیٰ کہ ادویات بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اور اب آل پارٹیز اشرافیہ نے عوام کے حقوق کا نعرہ لے کر اپنے معاملات حل کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اسے مزدور،کسان اور محنت کشوں نے رد کردیا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ برابری پارٹی عوام کو مہنگائی اور خود ساختہ بحرانوں سے بچانے کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہ کر کام کررہی ہے اور ہمارا عزم صرف یہ ہی ہے کہ جب تک عام آدمی مزدور،کسان اور طلباء اپنے حقعق کی خاطر سیاست کے خار زار میں قدم نہیں رکھیں گئے اس وقت تک اشرافیہ ان کے حقوق کو تسلیم نہیں کرئے گی صرف چہرے بدلتے رہیں گے نظام نہیں بدلے گا اصل میں مسائل کا حل اشرافیائی نظام کی تبدیلی میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More