The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اسد قیصر … لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائیگا ، اپوزیشن اور و زخیرہ اندوزں نے حکومت سے عوام کو … مزید

24

لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائیگا ، اپوزیشن اور و زخیرہ اندوزں نے حکومت سے عوام کو بدزن کرنے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اتوار اکتوبر
19:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز برائے خواتین کوٹھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک جو ھم نے وعدے کئے تھے اللہ تعالی نے پورے کئے ہمارے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف بلاتفریق ایکشن لیا جسکی کی وجہ سے شوگر مافیا نے چینی مہنگی کی اسد قیصرنے کہا کہ کرونا کی وجہ سے پورے دنیا میں مہنگائی آئی ہیگورنمنٹ نے 44لاکھ ٹن گندم منگوائی ہیں ٹھارہ لاکھ ٹن گندم حکومت اور درامد کریگی انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے زخیرہ اندوزی کی ہیں اپوزیشن اور و زخیرہ اندوزں نے حکومت سے عوام کو بدزن کرنے کے لئے مصنوعی بحران پیدا کیا ہے ،سب کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گئی ۔

(جاری ہے)

ملک میں چینی و آٹے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ جب ھم آقتدار میں آئے تھے تو ملک کی معشیت بیٹھ گئی تھی ریلوے پی آئی سب خسارے میں تھا مجبورا عمران خان کو آئی ایم ایف کی پاس گیا ھماری ذندگئی کا مشن لوگوں کو تعلیم و روزگار دینا ہے اگر کسی نے ھم پر کرپشن ثابت کی تو عوام الیکشن میں اس حوالے سے خود فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ سی پیک سے روزگار ملے گا سابقہ فاٹا کو اس میں شامل کیا افغانستان کے ساتھ اس بارے میں کانفرنس کرینگیانہوں نے کہا کہ چالیس سال میں ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا ،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More