The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عمران خان اپوزیشن کے لیے نا شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں، شیری رحمان … عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں جس کا اسکرپٹ اب فلاپ ہوچکا ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی عمران … مزید

22

عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں جس کا اسکرپٹ اب فلاپ ہوچکا ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی
عمران خان سرکس کے جوکر کی طرح نقلیں اتار کر دوسروں کو ہنسا ضرور سکتے ہیں، انہیں سنجیدہ کوئی نہیں لیتا، بیان

ہفتہ اکتوبر
19:42

عمران خان اپوزیشن کے لیے نا شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے نا شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں، عمران خان خود ایک سرکس کے جوکر ہیں جس کا اسکرپٹ اب فلاپ ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سرکس کے جوکر کی طرح نقلیں اتار کر دوسروں کو ہنسا ضرور سکتے ہیں، انہیں سنجیدہ کوئی نہیں لیتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا اندازِ گفتگو بتارہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے سے ہی وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کرپشن کی ایک عظیم داستان ہیں، عمران خان اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ خان صاحب، اب ماضی کی حکومتوں پر الزام تراشیاں کرکے آپ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپا نہیں سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اب عمران خان کے خلاف عوام کے لشکر نکلیں گے اور خود ان کا احتساب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More