The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

علی نواز اعوان نے نیشنل ہائی وے بہارہ کہو روڈ پر سترہ میل کے مقام پر یوٹرن کا افتتاح کر دیا

10

اتوار ستمبر
22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے نیشنل ہائی وے بہارہ کہو روڈ پر سترہ میل کے مقام پر یوٹرن کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر یوٹرن کی ضرورت تھی جس کا مطالبہ اہل علاقہ کافی عرصہ سے کر رہے تھے،میں نے موقع کا جائزہ لے کر ضرورت کے پیش نظر این ایچ اے کو سترہ میل کے مقام پریوٹرن بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں پر بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے یو ٹرن کا مطالبہ پورا کرنے پر معاون خصوصی علی نواز اعوان کا شکریہ ادا کیا۔ کوارڈنینٹر این ایچ ای طارق دلدار چوہدری ،راجہ ندیم عباسی،راجہ فاروق عباسی،سید مراد بخاری نے بھی اس بارے میں خصوصی کاوشیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More