The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

علما ء کے قا تلو ں کی گر فتاری کیلئے ادارے کردار ادا کریں‘قاری اعظم حسین

23

اتوار اکتوبر
13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) جمعیت علما ئے اسلام (س) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ناظم اعلی قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ علما ء کے قا تلو ں کی گر فتاری کیلئے ادارے کردار ادا کریں ، جناح کنوشن سنٹر اسلام آبادمیں خدمات مولانا سمیع الحق شہید سیمینار میں لاہور سے بھرپور شرکت ہو گی، 2 نومبر کوانشاللہ سیمینار وطن عزیز میں مضطربانہ حالات کو تبدیل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مولانا صلاح الدین ایوبی کی زیر صدار ت ہو نے والے اجلا س میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کی المناک شہادت کے بعد شہید ناموس صحابہ و اہلیت مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت نے واضح کر دیا کہ سنت عثمانی و سنت حسینی تا قیام قیامت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اجلا س میں دیگر شرکا نے مولانا عبدالرحمان مدرس جامعہ عربیہ رائیونڈ مرکز کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج کا اظہار اور بلندی درجات کی دعا کی۔

شرکا نے قائد مولانا حامد الحق حقانی کی قیادت میں قانون و آئین کے دائرے میں رہ کر نفاد اسلام کے لئے جدوجہد کا بھرپور عزم ظاہر کیا۔ اجلاس سے مولانا عتیق الرحمن قاری واحد بخش،غلام اکبر رحمت للہ لاشاری قاری عبدالحمید تونسوی، مولانا علی شاہ،محترم عبدللہ بابر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More