The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

علماء اکرام شہربھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،ظہیر انور جپہ

9

منگل ستمبر
20:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ علماء اکرام شہر میں امن و امان اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کے درمیان بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، ایس ایس پی آپریشن شعیب محمود رانا کے ہمراہ شہد ائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن فضاء معاشروں کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی مقام رکھتی ہے، انہوں نے علماء اکرام سے کہا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو نا کام بنانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کی مدد کریں، انہوں نے کہا ملکی معیشت کورونا وباء کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے اور ان نازک صورتحال میں ملک دشمن عناصر کو مذہبی منافرت کے ذریعہ امن و امان کو تباہ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے علماء اکرام سمیت تمام شعبوں کے افراد کو انتظامیہ اور پولیس کا ساتھ دینا چاہیے، اجلا س کے اختتام پر ممبران امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More