The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عقاب کے شکار پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد اور بٹیر کاغیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت

12

جمعرات ستمبر
14:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے عقاب کے شکار پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد اور بٹیر کاغیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے اور فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسران ، گیم انسپکٹرز ،واچرز کو حکم دیاگیاہے کہ وہ شکار کے مقامات پر اچانک چھاپے ماریں اور غیر قانونی شکار کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ جنگلی حیات فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے فالکن کے شکار پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے مگر بعض مقامات پر فالکن کے غیر قانونی شکار کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ محکمانہ اجازت و لائسنس کے بغیر شکاری بٹیر کاشکار بھی نہ کرسکتے ہیںمگر اس ضمن میں بھی غیر قانونی شکار کی اطلاعات ملی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ آپریشن کریک ڈائو ن کے دوران چڑی ماروں اور پرندے فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے گی اور اگر ان کے پاس غیر قانونی شکار کردہ یا ممنوعہ پرندے پائے گئے تو ان پرندوں کو سرکاری تحویل میں لینے کے علاوہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More