The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عرب اتحادی فوج کا حوثیوں کی تنصیبات پر حملہ ،چارڈرون طیارے تباہ … عرب اتحاد کی جانب سے اس حملے کی معلومات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں

4

عرب اتحاد کی جانب سے اس حملے کی معلومات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں

اتوار ستمبر
16:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سعودی عرب کی زیر قیادت عرب افواج کے اتحاد نے یمن میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور 4 ڈرون طیارے تباہ کردئیے ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح عرب اتحادی فوج نے یمنی دارالحکومت کے شمال میں واقع الدیلمی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 4 ڈرون طیارے تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم عرب اتحاد کی جانب سے اس حملے کی معلومات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں۔عرب اتحاد کی جانب سے جمعرات کو ریاض پر حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے بعد جوابی طور پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے جمعرات کو کیے گئے حملے میں سعودی عرب میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔ رواں برس فریقین کے مابین جنگ بندی ختم ہونے کے بعد دو طرفہ حملوں میں شدت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More