The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عراق۔مغوی سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

15

اتوار اکتوبر
11:10

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : عران میں نامعلوم مسلح افراد نے بارہ شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان میں سے 8 کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔وسطی عراق کے صوبے صلاح الدین کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر بلد کے نواحی علاقے الفرحاتیہ سے 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق یہ 8 افراد ان بارہ افراد میں شامل تھے جنہیں مسلح افراد کی ایک ٹولی اغوا کرکے لے گئی تھی۔

صوبے صلاح الدین کے گورنر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے تمام افراد سکیورٹی اہلکار تھے اور عراقی پولیس کے باضابطہ ملازم تھے۔عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اغوا اور قتل کے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تاحال کسی فرد یا گروہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More