The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عراقی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ میں جھڑپ،چارزخمی … عراقی فوج کی الفرحاتیہ کے شہریوں کو قتل کے خطرے کے پیش نظر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

18

عراقی فوج کی الفرحاتیہ کے شہریوں کو قتل کے خطرے کے پیش نظر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

اتوار اکتوبر
12:15

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) عراقی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ ایک عسکری گروپ عصائب اھل الحق کے درمیان صلاح الدین گورنری میں بلد کے مقام پر جھڑپ ہوئی ہے جس میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ عصائب اھل حق کے عسکریت پسندوں اور عراقی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں چار جنگجو زخمی ہو گئے۔ فوج نے الفرحاتیہ کے شہریوں کو قتل کے خطرے کے پیش نظر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف عراقی فوج کے جوائنٹ کنٹرول روم نے سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے متعلق خبروں کی تردید کی ۔ بیان میں کہا کہ صلاح الدین گورنری میں فوج اور کسی عسکری گروپ کے درمیان کوئی تصا
دم نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More