The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عدلیہ ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں ، محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں، شہباز شریف … نوازشریف کی بغیر علاج واپسی سے زندگی کوشدید خطرہ ہے ، زندہ رہنے کا حق سب سے … مزید

8

نوازشریف کی بغیر علاج واپسی سے زندگی کوشدید خطرہ ہے ، زندہ رہنے کا حق سب سے اہم ہے، اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، اپوزیشن لیڈر
بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ ’’وہ ٹھیک ہیں‘‘، کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہی ، بیان

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی بغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے ، زندہ رہنے کا حق سب سے اہم ہے، اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،مسئلہ واپسی نہیں ، نوازشریف کا علاج ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ ’’وہ ٹھیک ہیں‘‘، کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہی ،بیرون ملک ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ نوازشریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا،سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرز کی تصدیق اورتجویز پر حکومت نے نوازشریف کو لندن بھیجا،نوازشریف علاج کے مقصد سے باہر گئے، کورونا کے سبب اس میں تاخیر ہوئی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More