The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق اور تلا محمد کی اپیل مسترد کردی

10

منگل ستمبر
16:59

عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق اور تلا محمد کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نی ایف بی آر میں جعلی انوائسز کے نام پر فراڈ اور کرپشن جرم میں سزا کے خلاف اپیل فیصلہ سنادیا،عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق اور تلا محمد کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر میں جعلی انوائسز کے نام پر فراڈ اور کرپشن جرم میں سزا کے خلاف اپیل فیصلہ سنادیا،عدالت نے ایف بی آر کے سابق افسر بشیر بسمل، عبدالرزاق اور تلا محمد کی اپیل مسترد کردی جبکہ دو شریک ملزم نذیر چنہ اور مرید عباس کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی،احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایف بی آر کے پانچوں افسران کو دس دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ملزمان کو سرکاری اور غیر سرکاری عہدوں کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا، نیب پراسیکوٹر نے کہا کے پانچوں ملزمان جیل میں ہیں،ملزمان ایف بی آر میں جعلی انوائسز بنا کرکلیم ریفنڈ کرتے تھے، ملزمان جعلی انوائسز کے زریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More