The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ سنائے ،بلاول بھٹو کا مطالبہ … عوام عمران خان کو ایمنسٹی نہیں دینا چاہتے، چاہتے ہیں ہرکرپٹ کا احتساب ہو ، اور سب کیلئے مساوی … مزید

15

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے، عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، چاہتے ہیں ہرکرپٹ کا احتساب ہو ، اور سب کیلئے مساوی قانون ہو،پروڈکشن آرڈر ارکان کا حق ہے کوئی احسان نہیں ہے۔ انہوں نے باغ جناح کراچی میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشترکہ اجلاس میں مجھے اور اپوزیشن لیڈر کو نہیں بولنے دیا گیا، اسپیکر نے مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی، عمران خان نے اشارہ کیا تو اسپیکر نے مائیک بند کردیا۔عمران خان کی طرح اسپیکر بھی کٹھ پتلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا کسی کا احسان نہیں ہوتا ، ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں ، اس لیے پروڈکشن آرڈر ان کا حق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمیں مکمل اور حقیقی جمہوریت ملے۔ ملک میں جو بھی مسائل ہیں ان کا حل جمہوریت ہے۔ سیاستدانوں اور پارلیمان کو اپنا کام کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراطلاعات شبلی فراز کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی، انہوں نے باغ جناح میں جلسہ گاہ دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی ڈی ایم کا کل یہ دوسرا بڑا پاور شو ہوگا۔ جلسے میں شرکت کیلئے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کل لاہورسے شہرقائد پہنچیں گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔ مافیا کی حکمرانی مزید برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More