The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا

20

اتوار اکتوبر
22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے جلسے پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے درعمل دیتے ہوئے گیارہ جماعتوں کے کراچی جلسے کو مینابازار قرار دیا۔عثمان ڈار نے تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ مینا بازار دیکھنے والے عمران خان کے جلسے کے مناظر بھی ملاحظہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ ایک طرف کنفیوژن کا شکارمکس اچار، دوسری طرف قوم کا جنون تھا، واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More