The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عامرتہکالی کیس،دونوں ایس ایچ اوزکی درخواست ضمانت خارج

13

پیر ستمبر
21:25

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پشاورہائیکورٹ نے عامرتہکالی کیس میںنامزد ایس ایچ اوآغہ میرجانی شاہ عمران الدین اور ایس ایچ اور تہکال شہریار کی ضمانت پررہائی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے عامر تہکالی کیس میں ایس ایچ اوز کی جانب سے رہائی کی درخواستوں کی سماعت کی، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ ٹائون اورتھانہ آغہ میرجانی شاہ کے سابق ایس ایچ اوزپرالزام ہے کہ انہوں نے پولیس حکام کونشہ کی حالت میں گالیاں دینے والے عامرعرف تہکالی کو حراست میں لینے کے بعدتشددکانشانہ بنایااوراسے برہنہ کرکے غیراخلاقی وڈیوبناکرسوشل میڈیاپر وائرل کی دونوں ایس ایچ اوزکی مقدمے میں نامزدگی کے بعدگرفتاری عمل میں لائی گئی گذشتہ روزدرخواستوں پر دوطرفہ دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاتھا اوربعدازاں درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں خارج کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More