The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عالم استکبار عالم اسلام کے مقدسات کی سرعام توہین کی جسارت کر رہا ہے،علامہ باقر عباس زیدی … علی رضاتقوی نے امریکی سفارتخانہ کے سامنے گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کی سعادت … مزید

9

علی رضاتقوی نے امریکی سفارتخانہ کے سامنے گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کی سعادت حاصل کی،رہنما ایم ڈبلیو ایم

بدھ ستمبر
22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے شہید ناموس رسالت سید علی رضا نقوی کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت تشیع نے ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔اسلام دشمن قوتوں نے جب بھی امت مسلمہ کی دینی غیرت و حمیت کو للکارا، مکتب اہل بیت کے پیروکاروں نے صف اول میں کھڑے ہو کر انہیں اس لہجے میں جواب دے کر ثابت کیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ کے بارے میں کسی کو زبان درازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ آج پھر عالم استکبار عالم اسلام کے مقدسات کی سرعام توہین کی جسارت کر رہا ہے۔فرانسیسی اخبار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعات امت مسلمہ کے خلاف استعماری سازشوں کی کڑی ہیں جن کے خلاف تمام مسلمانوں کو بلاتخصیص مسلک اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ مسلمانوں اپنے اصل دشمنوں کا درک کرنے کی بجائے آپس میں گتھم گتھا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا واحد سبب باہمی چپقلش ہے۔اگر ہم اختلافات کو نظر انداز کر کے مشترکات پر باہم ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا شیعہ تاریخ اس حقیقت کی شاید ہے کہ جب بھی نبی کریم کی شخصیت پر کسی گستاخ نے انگشت نمائی کی ہمارے مجتہد عظام اور جید علما کرم نے آگے بڑھ کر سب سے پہلے اس کا جواب دیا۔ امام خمینی کی جانب سے شاتم رسول سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتوی نبی کریم سے والہانہ عشق کا بین ثبوت اور عملی اظہار ہے۔ہمارے مکتب کی اس تربیت کا اثر ہے کہ توہین رسالت کے خلاف16ستمبر سن 2012 کوشہید ناموس رسالت سید علی رضاتقوی نے امریکی سفارتخانہ کراچی کے سامنے احتجاج کیا اور گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کی سعادت حاصل کی۔دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے رہنما وں کے وفد نی علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ مبشر حسن ،مولانا ملک غلام عباس ،میر تقی ظفر،زین رضا سمیت دیگر نے شہید علی رضا تقوی کی قبر وادی حسین پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More