The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ظہورالحسن بھوپالی نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آخری دم تک خدمات جاری رکھی،محمدسلیم عطاری

19

پیر ستمبر
18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے چیئر مین محمدسلیم عطاری نے شہید وطن ظہورالحسن فاروقی بھوپالی کی برسی کے موقع پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع ان کے ہمراہ تنظیم فلاح خواتین کی چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی بیگم باجی قمرالنساء قمر،سلیم خان ترابی،وسیم عطاری ،اکرم سیالوی ،فرحان قادری،صادق قریشی ودیگر شہید کے رفقاء نے مزارپرموجودتھے،ساتھ ہی مولانا وجاہت چشتی ؒکے مزارپر بھی حاضری دی،چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔محمدسلیم عطاری نے ظہورالحسن بھوپالی کی سیاسی،سماجی،فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ظہورالحسن بھوپالی نے ہرپلیٹ فارم پر کراچی کے عوام کے لئے بھرپورآوازبلند کی اور اُن کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھی۔

(جاری ہے)

تحریک ختم نبوتﷺ اور تحریک نظام مصطفی ﷺمیں بھی انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔محمدسلیم عطاری کا مزید کہنا تھا کہ آج پیٹرولیم منصوعات،بجلی گیس ،پانی ودیگر اشیائے خوردونو ش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے اور عوام غربت کی شرح سے بھی نیچے جاچکے ہیں۔

انہوںنے حکمرانوں اپیل کی کہ ایک دوسرے سے تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں ایک دوسرے سے رواداری اوربرداشت رکھنے کی عادت ڈالیں ،مل جل کر کام کرنے پر توجہ دے توعوام کو بہت سی سہولتیں بھی فراہم کی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More