The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ظ*سی پیک کے پہلے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر کل دستخط ہونگے

14

اتوار ستمبر
22:45

0اسلام آباد/ نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) نوشہرہ پاکستان اور چین کے مابین کل (پیر کو) سی پیک کے پہلے رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ دستخط کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوگی جس میں وفاقی وزرائ ، وفاقی وزارتوں ، خیبر پختونخوا حکومت کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈعاطف بخاری کا کہناہے کہ نوشہرہ رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر دستخط سے ملک میں نئے زونز کے قیام کیلئے راہ ہموار ہوں گی۔ اقتصادی زونز ایک خوشحال اور صنعتی پاکستان کا باعث بنیں گے۔ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے زونز پر کافی پیشرفت ہوچکی ہے، زونزاب کاروبار کیلئے تیار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پاک چین جغرافیائی قربت ان اقتصادی زونز کی آباد کاری اور باہمی معاشی فوائدکے حصول میں معاون ثابت ہوگی، نوشہرہ سرمایہ کاری بورڈ نے اقتصادی زونز کو تمام سہولیات کی فراہمی و مراعات دینے کا عمل تیز کردیا ہے، عاطف بخاری کا کہناتھاکہ رشکئی زون کو 210میگا واٹ بجلی اور 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت 3 بلین روپے مختص کرچکی ہے، عاطف بخاری نوشہرہ منصوبے کی ٹائم لائن کے عین مطابق تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی سے زون کی بروقت تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ نوشہرہ خصوصی اقتصادی زون ایکٹ 2012 کا سیکشن 13 وفاق، صوبہ اور ایس ای زیڈ ڈویلپر کو ایک زون کے کامیاب قیام کیلئے ترقیاتی معاہدے کے ذریعہ ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے ۔

نوشہرہ ترقیاتی معاہدہ زون کی تعمیر اور کامیاب بنانے کیلئے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔نوشہرہ رشکئی اقتصادی زون کوخیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی و چینی کمپنی سی آر بی سی کیساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقی دے گی۔نوشہرہ 128 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے اس زون کا کل رقبہ 1000 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔نوشہرہ زون کو اگست 2019 میں ایس ای زیڈ کی حیثیت دے دی گئی تھی ۔نوشہرہ بورڈ آف انوسٹمنٹ سی پیک کے تحت متوقع سرمایہ کاری، صوبے کی جامع معاشی ترقی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، صنعتی ترقی ، اور پاکستان میں برآمدی پیداوار کو فروغ دینے جیسے اہداف کیحصول کیلئے اس منصوبے کو فروع دے رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More