The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

طلبہ کا ٹیکنیکل شعبوں میں دلچسپی لینا پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، ڈاکٹر مسرت حسن

18

پیر ستمبر
18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) طلباء کا ٹیکنیکل شعبوں میں دلچسپی لینا پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ یہ بات کراچی انسٹیٹیوٹ آف الٹرا سونو گرافی (KIOU) کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم اسناد سے مقامی ہوٹل میں مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف الٹرا سائونڈ امجنگ جو کہ جوری ایٹ تھامس جیفرسن یونیورسٹی ہسپتال فلیڈلفیا امریکہ سے ملحق ادارہ ہے ، نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جو تربیت حاصل کی ہے وہ بہت اہم ہے۔ آپ کا مستقبل تابناک ہے۔ قبل ازیں KIOU کی مینیجنگ ڈائریکٹر مسرت جہاں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اپنے ادارے کی کارکردگی بیان کی۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے ڈائریکٹر اختر علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں میں تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل مہارت حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمانِ اعزازی ڈاکٹر ناساکا ، ہنڈریسن انٹرنیشنل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ایم ضیاء عالم، ڈاکٹر موسیٰ سینئر سونولوجسٹ، پرویز اقبال جٹ، صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن ایم آئی درانی، صدر پاک آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں مشہور فنکار، اداکار، اینکر پرسن، ماڈل براڈ کاسٹر ، پروفیسر ساحر لودھی نے اپنے تجربات و مشاہدات طلباء کے ساتھ شیئر کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ساحر لودھی نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہی پوری دنیا میں اپنی مہارت سے اپنی اور اپنے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور اپنے ملک کا مثبت امیج بحال کرسکتے ہیں۔ آخر میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مسرت حسن اور دیگر مہمانوںنے طلباء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ KIOU کی مسرت جہاں نے تمام مہمانوں کو شیلڈ اور گلدستے اور سوینئر پیش کیے۔ سینئر انسٹرکٹر ڈاکٹر عابدہ بتول نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے نفیس احمد خان نے کیا۔جبکہ میزبانی کے عمدہ فرائض انسٹرکٹر نوشین آصف نے انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More