The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر خوشی نہیں ہوئی تھی، بعض اوقات ملک کے مفاد کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، زلمے خلیل زاد

4

منگل ستمبر
12:32

طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر خوشی نہیں ہوئی تھی، بعض اوقات ملک ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) افغانستان کے لیے امریکہ کے امن سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگ بندی اور امن کے فروغ کے سلسلے میں تاریخی امن مذاکرات کے لیے 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر خوش نہیں تھے لیکن بعض اوقات ملک کے مفاد کے لیے آپ کو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق قیدیوں کے دوبارہ جنگجو بننے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے سے متعلق کوئی بھی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے طالبان قیدیوں جن میں سے بعض خطرناک تصور کیے جاتے ہیں کی رہائی پر اتفاق کرنا ایک غلطی تھی اور وہ قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر خوش نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان اور انٹرا افغان معاہدے کے لیے افغان حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں اور اس کے لیے اس نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے جیسے بہت ہی مشکل فیصلے کیے ہیں جو میرے لیے لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More