The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے ،آصف علی زر داری … ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے ، سابق صدر

8

ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے ، سابق صدر

منگل ستمبر
14:43

طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے ،آصف علی زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے ۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش بھٹو سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے ، عوام کی ریاست کے امور میں بھرپور شرکت ہی جمہوریت ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی حفاظت کا نام ہے ، شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں، آمریت یزیدیت کا نام ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More