The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع چکوال میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف ایک بھرپور جماعت کی شکل میںسامنے آئی ہے، ذوالفقار علی خان … اب وہ کسی بھی سیاسی عمل میں ہر قسم کا کردار ادا … مزید

11


Live Updates

اب وہ کسی بھی سیاسی عمل میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میںبھرپور حصہ لینگے، رکن قومی اسمبلی

اتوار اکتوبر
18:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اتوار کے روز بتایا کہ ضلع چکوال میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایک بھرپور جماعت کی شکل میںسامنے آئی ہے اور اب وہ کسی بھی سیاسی عمل میں ہر قسم کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میںبھرپور حصہ لینگے۔ وہ پبلک سیکرٹریٹ دلہہ میں نیئر عباس اعوان ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈھڈیال کی سر کردہ سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ڈھڈیال کو مزید فعال کرنے اور پی ٹی آئی کے اصل ورکرز کو سامنے لانے اور انہیں ان کا اصل مقام دلوانے کا عزم, تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف قانون دان نیئر عباس اعوان ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈھڈیال کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات پر مشتمل وفد نے ایم این اے ہاؤس میں ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ سے اہم ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں چوہدری رشید چوہان, چوہدری نذیر چوہان, چوہدری طارق چوہان, چوہدری ناصر, چوہدری غلام رضا, چوہدری آصف حسین, واصف حسین, منیر بھٹی, ذیشان بخش, ملک قدیر, ظفر عباس, رضی عباس, ملک نوید فضل و دیگر شامل تھی. اس حوالے سے پی ٹی آئی ڈھڈیال کے ترجمان نے بتایا کہ ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ سے ملاقات میں اس بات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی کہ ڈھڈیال میں سردار عباس گروپ پی ٹی آئی کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے بری طرح سے ناکام بنا دیا گیا ہی, ڈھڈیال میں پی ٹی آئی کا چند روز میں باقاعدہ دفتر کھولا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کے اصل ورکر دبا کر رکھنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی, ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈھڈیال کی پوری پی ٹی آئی آپس میں متحد ہے چند شخصیات سے کسی جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا, ترجمان کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ سرادر عباس گروپ یا مسلم لیگ ن میں سے جو شخص بھی ہمارے ساتھ آنا چاہے اسے نہ صرف ویلکم کہا جائے گا بلکہ وہ عزت اور احترام دیا جائے گا جس کا وہ حقیقت میں حقدار ہو گا. ایم این اے چکوال سردار ذوالفقار دلہہ نے وفد کو اس حوالے سے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی.



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More