The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع نگر چھلت میں’’ عصر حاضر اور ملک کے دفاع میں ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد … نوجوان نسل کو اپنی تعلیم وترتیب پر زور دینے کی ضرورت ہے، آغا ناصر … مزید

7

نوجوان نسل کو اپنی تعلیم وترتیب پر زور دینے کی ضرورت ہے، آغا ناصر زمانی

پیر ستمبر
14:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) گلگت بلتستان پرائیڈ کی جانب سے’’ عصر حاضر اور ملک کے دفاع میں ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر ضلع نگر چھلت کے مقام پرایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمانِ خصوصی منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ آغا ناصر زمانی تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو اپنی تعلیم وترتیب پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ ہم ملک کے اندر رہتے ہوئے ملکی سلامتی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او جی بی پرائیڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے دور میں آزادی کی اصل حقیقت بھول چکے ہیں، ہم اسلام کے بہترین اصولوں پر چل کے اپنی اساس کوزندہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ہائبرڈ وار کا دور ہے ہمیں اپنے اوروطن کی سالمیت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سابق رکن گلگت بلتستان کون کلب علی، علی احمد جان اور ہائی سکول کے پرنسپل علی رضا نے بھی زیر بحث موضوع پر روشنی ڈالی اور علاقے کے نوجوانوں کو ملک و ملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More