The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع مہمند:دویزئی اسو کور ماربل پہاڑ پر جعلی اسناد سے قبضہ کیا ہے، اہل علاقہ … اسو کور پہاڑ مقامی سات قبیلوں کی ذاتی ملکیت ہیں، ٹھیکیدار ان جھوٹے بیانات اور جعلی اسناد … مزید

11

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) دویزئی اسو کور ماربل پہاڑ پر جعلی اسناد سے قبضہ کیا ہے۔اسو کور پہاڑ مقامی سات قبیلوں کی ذاتی ملکیت ہیں۔ ٹھیکیدار ان جھوٹے بیانات اور جعلی اسناد سے حقیقی مالکان ثابت کرنے کے ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جبکہ تمام اسناد جعلی اور بیانات من گھڑت ہیں۔علاقے کے اندورنی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجائیں۔بعض ٹھیکیدار اثر و رسوخ کے بنیاد پر جعلی اسناد کی وصولی اور جلسہ عام کی منسوخی کررہے ہیں۔ یکہ غنڈ اے سی آفس میں جلسہ عام میں اسو کور کے تمام ذیلی قبیلے بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔اسو کور کے لوگوں کا پریس کانفرنس۔ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈیالی دویزئی اسو کور کی ذیلی قبیلے شاد خیل،باز خیل،جنگی خیل،خیالی کور،خورہ پچہ،غالا خیل اور بابا خیل کے لوگوں موسی خان،حاجی آفسر،ملک سبز علی،ملک ثناب گل اور علی محسن نے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

کہ تحصیل پنڈیالی برہان خیل قوم سے تعلق رکھنے والے حاجی جان شیر نے اپنے ساتھ دوسرے ٹھیکیدار ملا کر گزشتہ ہفتہ میڈیا کو جھوٹے بیانات اور جعلی اسناد دیکھا کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کے ناکام کوشش کر رہے ہیں۔جن کے تمام اسناد جعلی اور بیانات من گھڑت ہیں۔اور عوام کوفی گاڑی کمیشن جھوٹ کا پلندہ ہے۔مذکورہ ٹھیکدارایم این اے انور تاج کا چچااور ڈی ایس پی دلفراز کا والد ہے ۔وہ اپنے اثر و رسوخ سے غلط فائدہ اٹھا کر ہمارے جائیداد پر قبضے کے درپے ہیں۔اور انتظامیہ میں اثر و رسوخ کے بنیاد پر گزشتہ روز جلسہ عام سے منسوخ کرکے سینکڑوں لوگوں کو تکلیف میں ڈال دیا۔جبکہ مذکورہ تحصیل پنڈیالی سے تعلق رکھنے والے کو سورمل گٹ میں صرف دو سو فٹ کان بحثیت ٹھیکیدار 20 سال پہلے دیا تھا۔اور باقی ٹھیکیداروں کو بھی معدنیات لے جانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔جبکہ کبھی بھی معدنیات کا لیز نہیں کیا ہے۔اس کے برعکس پرانے والے معاہدوں پر ٹھیکیداروں نے مزید عرصہ کے لئے جعلی لیز حاصل کر نے کے ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اور مقامی لوگوں سے چور چپکے ماربل پہاڑ کے وسیع حصہ پر زور ذبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔اورباقی اضلاع میں رہائش پذیر علاقے کے لوگوںکو لالچ دیکر ٹرخایا جاتا ہے۔جبکہ مقامی لوگوں نے علاقے کے حفاظت کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔اور عرصہ دراز سے مختلف بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔اور اب کچھ بااثر شخصیت علاقے کے غریب عوام کے ملکیت کے قبضے پر تلی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا۔کہ اسو کو رکے تمام قبیلے پہاڑ کا لیز مقامی فرد شیر باز خان کو دینے کے لئے پہلے سے راضی ہیں۔اور آئندہ جلسہ عام یکہ غنڈ اے سی آفس میں اسو کور کے تمام ذیلی قبیلے بھر پور شرکت کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More