The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع ملاکنڈ میں انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز 22ستمبر2020 کو منعقد ہونگے

6

بدھ ستمبر
17:56

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ضلع ملاکنڈ میں انڈر 16کھلاڑیوں کے ٹرائلز 22ستمبر2020 کو منعقد ہونگے۔ٹرائلز میں مردانہ و زنانہ کھیلوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملاکنڈ کے زیر نگرانی منعقد ہ ہونے والے مردانہ کھیلوں میں فٹ بال ، ہاکی ، والی بال ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس ، سکواش اور بیڈ منٹن شامل ہیں جبکہ زنانہ کے گیمز کے ٹرائلز میںبیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ، والی بال اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔

دونوں کیٹیگریز کے لئے عمر کی حد سولہ سال یاکم مقرر ہے یعنی تاریخ پیدائش 1-9-2004کے بعد ہونا ضروری ہے ۔ انڈر 16ٹرائلز میں حصہ لینے کے خواہشمند مردانہ و زنانہ کھلاڑی مقررہ تاریخ پر اپنے مکمل دستاویزات کیساتھ حاضر ہو کر باقاعدہ حصہ لے سکتے ہیں ۔ میل کھلاڑیوں کے ٹرائلز ظفر پارک بٹ خیلہ جبکہ فیمیل کھلاڑیوں کے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹ خیلہ میں منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More