The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع بھر کے ہر شہری کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گا، ڈی پی او

16

ہفتہ اکتوبر
17:39

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا د نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی پولیس کے محکمہ کو عوام کے لئے خدمات گار اوران کی مشکلات کے مداوے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب تک ایک بھی سائل موجو د ہوگا ڈی پی اوآفس کا عملہ اپنے دفتر میں حاضر رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں اپنی تعیناتی کے بعد کھلی کچہر ی میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیا دپر کھلی کچہری کے انعقاد سے ہر شہری کواپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں ضلع بھر کے ہر شہری کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوں گا اورکھلی کچہری کے نظام کوموثر اورعوام کے لئے فائدہ مند بنانے کے لیے کو شاں رہوں گا۔ \378

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More