The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع بھر میں سود خور گروہوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایسے مجرمان کو پابند سلاسل کیا جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ

7

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:27

ضلع بھر میں سود خور گروہوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایسے ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے عوامی
شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت
جاری کی کہ ضلع بھر میں سود خور گروہوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے
ہوئے ایسے مجرمان کو پابند سلاسل کیا جائے سود خور گروہوں کی بدمعاشی بالکل
ختم کی جائے کیونکہ عام لوگ ایسے لوگوں کی بدمعاشی سے ہر اساں ہو رہے ہیں
اسی سلسلہ میں یہ حالیہ کاروائی کی گئی ہے، ڈی پی او رانا عمر فاروق ایسے
لوگوں کے خلاف کاروئی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ تازہ کاروائی میں ڈی ایس
پی کمالیہ فرخ سہیل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی
اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سود خور گروہ کے5کس ملزمان 1-محمد
رمضان ولد پہلوان علی 2۔

(جاری ہے)

غلام شبیر ولد محمد رمضان3۔محمد افضل ولد محمد
رمضان4۔ذوالفقار ولد سرفراز اقوام سنپال اور5۔محمد اسلم ولد مامندقوم
قدیانہ ساکنان766گ ب کو گرفتار کیا۔

جن کے قبضہ سے سود پر دی گئی رقم کے
اشٹام پیپرز،پرامیسری نوٹ وغیرہ برآمد ہوئے۔ملزمان مجبور اور بے کس لوگوں
کو بہکا وے میں لا کر سود پر رقم مہیا کرتے اور بعد میں دوگنی رقم سے بھی
زیادہ پرامیسری نوٹ پر تحریر کرواتے اور اصل رقم وصول کرنے کے بعد بھی
مجبور اور لاچار لوگوں سے کئی کئی سال تک سود کی مد میں مرضی سے رقم وصول
کرتے تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اہلیان ضلع ٹوبہ سے اپیل کی ہے
کہ ایسے سود خور اور جعل ساز گروہوں کے جھانسے میں مت آئیں کیونکہ دین
اسلام کی روح سے سود کا لین دین کرنے والے اللہ اور اس کے رسول? کے ساتھ
کھلے عام اعلان جنگ کرتے ہیں۔ ایسے بد بختوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو
بھی بچانے کی کوشش کریں اور اگر کسی کے پاس سود خور اور جعل سازی کرنے
والے افراد کے متعلق کسی قسم کی معلومات ہیں تو پولیس کو اطلاع ضرور دیں تا
کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کے جان ومال
کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔     ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی اس کاروائی کو
عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔       

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More