The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سو فیصدکوریج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت

22

بدھ ستمبر
18:07

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سو فیصدکوریج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے، انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے،انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن کارکردگی و عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز فضل عباس، خرم شہزاد بھٹی،عائشہ یٰسین،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد خلیل، یو سی ایم اوز،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر احمد حسن، ہیلتھ افسران، سپیشل سپروائزرز اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے ،انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی نشاندہی پر محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی ،ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔

اجلاس کے دوران، سی او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور سپیشل سپر وائزرز نے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More