The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

18

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:12

ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اسپیشل افراد کی مالی معاونت
کرنے کے لئے امدادی چیک تقسیم کیے ۔اسپیشل افراد کے مسائل کو ترجیحی
بنیادوں پر حل کیا جائے ،ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3
فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے ، اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپیشل
افراد کو ملازمت کے مواقے فراہم کے جا رہے ہیں، میریٹ کی بنیاد پر جہلم کے
سرکاری اداروں میں ان افراد کی بھرتیاں مکمل کی جائیں، سرکاری محکموں میں
سپیشل افراد کی 91 نشستوں پر بھرتیاں مکمل کرچکے ہیں، جبکہ 28 افراد
پرائیویٹ سیکٹر میں بھرتی کیے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر
راؤ پرویز اختر اسپیشل افراد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کے سرکاری و غیر سرکاری کام ترجیحی
بنیادوں پر حل کرنے چاہیے ۔ اس موقع پر اسپیشل افراد کی درخواستوں پر ڈپٹی
کمشنر راؤ پرویز اختر نے فوری متعلقہ محکموں کو کارروائی کرنے اور مسائل کو
فلفور حل کروانے کے لئے ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل
ویلفیئر چوہدری واجد حسین، میونسپل آفیسر، اسپیشل ایجوکیشن آفیسر سمیت
نمائندہ بلائنڈ اور نمائندہ اسپیشل افراد سمیت دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر
نے اسپیشل افراد کے حوالے سے لسٹیں مراتب کرنے اور انکو روزگار کے مواقے
فراہم کرنے کے لئے ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کو ہدایات دیں۔ ڈی
سی راؤ پرویز اختر نے مزید کہا ہے اسپیشل افراد کے مسائل جلد نبٹانے کے لیے
کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں
معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز
اختر نے اسپیشل افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More