The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ گورنمنٹ انسٹی ٹیو ٹ فار بلا ئنڈ سے بھر پور تعاون کر ے گی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

24

پیر ستمبر
17:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے سوشل ویلفیئر آفیسر گورنمنٹ انسٹی ٹیو ٹ فار بلا ئینڈ ا کو طلبہ کی بہت نگہداشت اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کر تے ہو ئے یقین دلا یا کہ ضلعی انتظامیہ گورنمنٹ انسٹی ٹیو ٹ فار بلا ئینڈ ایبٹ آبادسے بھر پور تعاون کر ے گی۔

(جاری ہے)

یہ بچے ہما رے معا شرے کا حصہ ہیں اور ان کومعا شرے کا اہم فرد بنا نے میں ہم سب نے محنت کر نی ہے۔یہ با تیں انہو ں نے سوموار کے روز گورنمنٹ بلائنڈ سکول ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریلیف محمد عابد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔انہوں نے عمارت کا معائنہ کیا اور بچوں کے لیے موجود سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے انہیں سکول سے متعلق بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More