The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ڈینگی سروئلنس کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے

11

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے انسداد ڈینگی مہم کے تحت شہر کے دورے جاری ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کو مزید بہتر بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 100 رسول پارک اچھرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا ، ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 144 کا دورہ کیا۔ ڈینگی لاروا کو چیک کیا ، ایک ہی گھر سے 03 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھر کے مالکان کو وارننگ جاری کی اور آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ضلعی افسران نے گھر گھر جا کر یو سیز مکینوں سے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے یو سیز مکینوں کو گھروں کے اندر اورائیر کولرز میں پانی جمع نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینگی ورکرز کی ٹیلی شیٹ، روف مارکنگ اور ڈور مارکنگ کو بھی چیک کیا۔اے ڈی سی جی نے یوسیز مکینوں کو ڈینگی ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے پوری طرح سے متحرک ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 97 کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا ، ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا ، ملٹی پل لاروا برآمد ہونے پر لاروا کو موقع پر تلف کروایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 56 عزیز بھٹی زون کا دورہ کیا ، 04 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ، ڈینگی لاروا کو تلف کروا دیا گیا، ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا۔ ضلعی افسران نے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کو بھی چیک کیا اور یو سیز مکینوں کو ڈینگی آگاہی بھی دی اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کاکہا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لینے کیلئے دورے کئے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More