The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے ،محمد ریاض … قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ … مزید

3

قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی بھی جاری ہے،دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

جمعرات ستمبر
16:53

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی بھی جاری ہے لہٰذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں، انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے موقع پع کہی ، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مقامات پر 12905دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والی487دوکانداروں کو 6لاکھ 22ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے جبکہ سخت خلاف ورزی پر 9دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر انہیں حوالات میں بند کروایا ، انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مسلسل چیک کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے 30پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تینوں تحصیلوں میں پھل وسبزیوں،چینی، آٹا سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے نرخوں کے بارے میں بھی دریافت کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More