The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ پشاورکا تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ چارسدہ روڈ پر تجاوزات مسمار

11

پیر ستمبر
18:15

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون ٹو انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن کر تے ہوئے چارسدہ روڈ پر لنڈے سڑک سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) صوبیہ حسام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر، اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) اسفندیار خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) عامر مصطفی ، ٹائون ٹو کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم اورتحصیلدار عنایت خان کے ہمراہ چارسدہ روڈ لنڈے سڑک پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کاروائی کے دوران40 سے زائد دکانوں کے غیر قانونی چھجوں ، تھڑیے اور دیگر تجاوزات کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم نہ کریں اور اپنی حدودمیں رہیں ۔بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More