The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے متحرک ہے‘دانش افضال … کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر ڈینگی ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی … مزید

12

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے درپیش مسائل اور اہم پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی مہم کے معاملے میں پہلے سے بھی زیادہ الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے ان ڈور، آؤٹ ڈور، ہاٹ سپاٹس کوریج، ڈینگی لاروا کی تلفی، ڈینگی سپرے، ڈینگی سروئلنس، ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں موجود اور کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر حاضر ڈینگی ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کریں اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ہیلتھ افسران بھی فیلڈ میں ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کر رہے ہیں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھروں کو نوٹسز بھی جاری کئے جا رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کے ڈینگی دورے جاری ہے۔ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی 05 والٹن میں ٹیم نمبر 01 کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات اور ڈینگی لاروا کو جائزہ لیا گیا۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا گیا04گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور تلف کروا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سپرے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More