The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ لاہورنے پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کی رپورٹ جاری کر دی

2

منگل ستمبر
21:09

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پناہ گاہوں میں گزشتہ روز قیام کرنے والے افراد کی رپورٹ جاری کر دی۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ بھاٹی گیٹ داتا دربار پناہ گاہ میں 148 افراد نے قیام کیا اور فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ پناہ گاہ میں 53 افراد نے قیام کیا اور ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں 145 افراد نے قیام کیا جبکہ لاری اڈہ پناہ گاہ میں 49 افراد نے قیام کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 75 افراد نے قیام کیا اور سروسز ہسپتال مسافر خانہ میں 130 افراد نے قیام کیا۔گنگارام مسافر خانہ میں 198 افراد نے قیام کیا۔گوہر اعجاز فاؤنڈیشن میں 310 جبکہ جنرل ہسپتال میں 433 افراد نے قیام کیا۔ڈی سی نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پناہ گاہوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی بہترین انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران لنگر خانوں میں انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ہمدرد چوک لنگر خانہ کا دورہ کیا اور لنگر خانہ میں انتظامات کا جائزہ لیا، ٹیبلز، کرسیوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے لنگر خانہ میں فراہم کئے جانے والے کھانے کی کوالٹی کو چیک کیا اور خود بھی وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا۔انہوں نے پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کو گرین بیلٹ مینٹین کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر لنگر خانہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More