The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

7

پیر ستمبر
15:35

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ سروس ڈیلوری میں بہتری آئے اور وسائل کا درست استعمال ممکن ہو سکے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رھا ھے وہ یہاں سے اپنے دفتر میں محکمہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے ہونے والے جائزہ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے سی ای او ہیلتھ پر زور دیا کہ تمام مراکز صحت پر ادویات کی دستیابی سب سے اہم ہے تا کہ غریب مریض بھی مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے انہو ں نے اینٹی ڈینگی اور پولیو مہم پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ابھی تک پولیو اور ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا کورونا وائرس سے ضلع بھر میں 721افراد متاثر ہوئے جن میں سے صرف 21افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 7مریض ابھی بھی گھروں میں آئیسو لیٹ ہیں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکول کھلنے کے بعد کورونا وائرس سے متعلقہ ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں اساتذہ،والدین اور طلبا و طالبات کو مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگہی بھی دیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More