The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ بونیرکا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

13

بدھ ستمبر
21:30

بونیر۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء)ملک بھرمیں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی سے صوبائی حکومت کے احکامات پرتعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ بونیرنے اِس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں کوواضح احکامات کے تحت ہدایات جاری کیں ہیں ڈپٹی کمشنربونیرمحمدخالد ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراعظم خان نے گورنمنٹ ہائی سکول ایلئی، گورنمنٹ ہائی سکول توورسک، گورنمنٹ ہائی سکول جوڑ، گورنمنٹ ہائی سکول کاٹکلہ اورگورنمنٹ ہائی سکول گدیزئی سمیت کئی پرائیویٹ سکولوں کا کوروناایس اوپیز، اساتذہ اورطلباء حاضری کامعائنہ کیاڈپٹی کمشنربونیرنے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ/پرنسپلزاوراساتذہ کوہدایات دی کہ ہرصورت میں صفائی کا خیال رکھا جائے ڈپٹی کمشنربونیرنے کہا کہ یقیناً وبائی صورتحال نے تعلیمی سرگرمیوں کومتاثرکیا ہے لیکن قوموں پراس سے بھی سخت امتحانات آتے رہتے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کس طرح اِن سرگرمیوں کومزیدبہترطریقے سے بحال کرنے ہیں کوروناوائرس الحمدللہ اپنے اختتام پرہے لہذاہماری بہت زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اِسے دوبارہ پھیلنے نہ دیں اورصوبائی حکومت کے لائحہ عمل برائے انسدادِ کوروناپرسختی سے عمل کریں انہوں نے اساتذہ اورذمہ داروں کے ساتھ محفوظ تعلیمی سرگرمیوں پربات چیت کی اوراُن کے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کومزیداحسن طریقے سے اداکرنے کی ہدایات دیں ڈپٹی کمشنربونیرنے کوروناایس اوپیزاورصفائی کے بہتر صورتحال پرتمام ہائی سکولز خصوصاً جوڑاورکاٹکلہ کے پرنسپلزکی کوششوں کوسراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More