The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا کے انتظامات کا جائزہ لے گی ، شفقت محمود … قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ، ٹی وی پروگرام میں گفتگو

3

قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ، ٹی وی پروگرام میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی
منگل ستمبر
12:21

ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا کے انتظامات کا جائزہ لے گی ، شفقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور ہمیں طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پر خوشی ہے ، کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کاجائزہ لے گی ، اسکولز کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اب طلبا کو اجتماع سے گریز کرنا چاہیے ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں انتظامات پر خوشی ہوئی ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور اجتماع سے بچنے کے لیے سرکاری اسکولز میں سیکشن بنانے چاہیئیں ، طلبہ کو کپڑوں کے ماسک کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے زور دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ والدین ، اسکول انتظامیہ اور طلبا کو اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔

اضح رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔
کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More