The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران ہمیشہ امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی کمشنر جہلم

9

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:21

ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران ہمیشہ امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا کردار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے
بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں
کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام
کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران امن کی فضا کو قائم رکھنے
اور جہلم کو مثالی امن کا ضلع بنائے رکھنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع کے
علماء کرام نے اس دوران باہمی تعاون سے قلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے
کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت
رہا ہے ۔اجلاس میں علما ئکرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار
کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ
کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More