The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبے کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ،ظہورشاکر

11

اتوار ستمبر
20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں جن سے عوام جلد مستفید ہو سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضئع ہنگو دو آبہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منشور میں بد عنوانی ، رشوت اور کمیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام طبقات کو چاہئیے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ پی ٹی ا ٓئی ہی عوام کے مسائل صحیح معنوں میں حل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی کے۔84میں جلد ہی ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہو گا تاکہ علاقے کے غریب عوام کو بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہو سکیں۔انہوں کہا کہ تحریک انصاف حکومت جلد ہی انشاء اللہ عوامی بنیادی مسائل سے عوام کو نجات دلائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More