The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبے میں منشیات کی روک تھام ہر صورت یقینی بناتے ہوئے تمام تر رکاوٹوں کو فوراً دور کیا جائے ،میر ضیاء اللہ لانگو … منشیات کی فروخت و ترسیل میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف … مزید

9

منشیات کی فروخت و ترسیل میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان

بدھ ستمبر
22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) صوبے میں منشیات کی روک تھام ہر صورت یقینی بناتے ہوئے تمام تر رکاوٹوں کو فوراً دور کیا جائے منشیات کی فروخت و ترسیل میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے منشیات کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا, اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ, ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ قادر بخش پرکانی, اینٹی نارکاٹکس فورس کے نمائندے سمیت کئی ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی. اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ منشیات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے جس کے لئے تمام تر موجودہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمتِ عملی پر عمل کیا جائی.صوباء وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ منشیات کی فروخت و ترسیل کو روکنے کے لیے تمام تر متعلقہ اداروں کو متحرک ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہترین حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے معاشرے سے منشیات کا نام و نشان مٹا دینا چاہیی, انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو منشیات کے خلاف عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی. اس حوالے سے میڈیا کا کردار بھی انتہائی اہم کرار دیا گیا, وزیر داخلہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی بہترین پرورش کو یقینی بنائیں تاکہ وہ کسی غلط سرگرمیوں میں ملوث نا ہوں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More