The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

2

منگل ستمبر
16:57

․لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4ارب 42 کروڑ 54لاکھ 75ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن (ترمیمی، پی سیII) کیلئے 35 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ اٹک پر دریائے سندھ میں پلیسر ذخائر کے امکانی جائزے کی منظوری(پی سی II کیلئی4 کروڑ روپے اور سر گنگا رام ہسپتال لاہور میں زچہ و بچہ بلاک کی تعمیر کیلئے 4 ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 25 ہزار روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More