The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیر یاسمین راشد کی حفیظ سنٹر آمد، تاجران نے میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا … آگ کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے آئی ہوں تاکہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین … مزید

12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2020ء) لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع موبائل مارکیٹ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے بعد صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد موقع پر پہنچیں، جہاں تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد حفیظ سنٹر پہنچی جہاں تاجران کی جانب سے انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کے حفیظ سنٹر کے دورے پر وہاں موجود تاجروں نے انہیں میڈیا سے بات کرنے روکا اور پلازے کے قریب بھی نہیں جانے دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وہ آگ کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے آئی ہیں تاکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو رپورٹ بھجوائی جا سکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر جلد از جلد قابو پانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

لاہور انتظامیہ اور ریسکیو کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سب سے پہلے چھت پر پھنسے افراد کو باہر نکالا جائے اور دیگر شہروں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی جائیں تاکہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پلازے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنا ترجیح ہے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ اس وقت فائر بریگیڈ کی 33گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، اور ریسکیو کے 70 اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو کہ اب تین منزلوں تک پھیل چکی ہے۔ واضح رہے کہ صبح 6 بجے گلبرگ کے معروف الیکٹرانکس پلازے حفیظ سنٹر میں آگ لگنے سے پچاس سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔آگ پلازے کی دوسری منزل پر لگی تھی جو اب چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے۔ آگ کی شدت کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار پلازے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ آگ زیادہ پھیلنے کے باعث انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 50 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں، آگ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی، شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے پر ایک متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ دکانوں سے سامان نکال رہے ہیں۔ 40 سے 50 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More