The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت خواتین کے حقوق بارے اجلاس

13

منگل ستمبر
21:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت محکمہ ترقی نسواں پنجاب اورUN ویمن کے اشتراک سے صوبہ پنجاب کی سطح پرخواتین کے حقوق سے متعلق رائج قوانین کابذریعہ ZOOM اہم اجلاس میں تجزیاتی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اہم تجاویز مرتب کی گئیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا کہ چائلڈ ایج میرج، عورت کا وراثتی جائیداد میں حصہ، گھریلو تشدد، ریپ، دیگر جرائم سے متعلق قوانین کے حوالے سے تنقیدی و تجزیاتی جائزہ لیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ عورت مرد صنف کے لحاظ سے قوانین میں خلا کی Gap Analysis Report متعلقہ اداروں کو برائے ترامیم قوانین بھجوائی جارہی ہے جس کی باقاعدہ لانچنگ کی گئی ہے ،وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ اس کاوش سے اداروں میں خواتین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق آسانی پیدا ہوگی،انہوں نے مزید کہاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین میں موجود خلا کی نشاندہی کیلئے یہ تجزیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ کہ جن ممالک میں ریئل گراؤنڈز پر قوانین پر عملدرآمد موجود تو انصاف اور امن و امان کی فراہمی کا عمل آٹو پر لگ جاتا ہے،صوبائی سیکرٹری محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضانے اجلاس میںبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کافوکس اس وقت عورتوں کیلئے بنائے گئے حقوق پر عملدرآمد کروانے پر ہے،آن لائن اجلاس میں محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے متعلقہ افسران، UN ویمن اور سٹیک ہولڈر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More